وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کا ”آمدہ قومی بجٹ اورعوامی توقعات“کے موضوع پر سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ حکومت مالی سال2018-19میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کر رہی،گزشتہ4 سے5سال کے دوران ٹیکس محصولات کو دو گنا کرنے اورمجموعی معیشت کو پروان چڑھانے میں کامیاب رہی،2013کے مایوس پاکستان کے مقابلہ میں 2018کا پاکستان پر امید ہے،سیاسی حکومت کی کارکردگی کا موازنہ ماضی کی کسی سیاسی حکومت کی کارکردگی سے لگایا جا …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ حکومت مالی سال2018-19میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کر رہی،گزشتہ4 سے5سال کے دوران ٹیکس محصولات کو دو گنا کرنے اورمجموعی معیشت کو پروان چڑھانے میں کامیاب رہی،2013کے مایوس پاکستان کے مقابلہ میں 2018کا پاکستان پر امید ہے،سیاسی حکومت کی کارکردگی کا موازنہ ماضی کی کسی سیاسی حکومت کی کارکردگی سے لگایا جا سکتا ہے، ٹیکس ایمنسٹی سکیم نئے ٹیکس لگانے کے لئے نہیں بلکہ اس کا مقصد بیرون ملک سے پیسہ پاکستان لانے کے خواہشمند سرمایہ کاروں کے لئے ایک راستہ کھولنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام ”آمدہ قومی بجٹ اورعوامی توقعات“کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہون نے اعتراف کیا کہ ملک کو مالی خسارے اور بیرونی ریزروز کے چیلنجز درپیش ہیںلیکن اس کے ساتھ ساتھ محصولات کی وصولیون کو بھی وسعت ملی ہے،صوبوں کے فنڈز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی کی فنڈنگز کو بھی قابو میں رکھیں گے۔