وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال 2018-19ءکے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے تمام شراکت داروں سے مشاورت کر لی ہے، نئے بجٹ میں اقتصادی استحکام اور نمو پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی …

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال 2018-19ءکے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے تمام شراکت داروں سے مشاورت کر لی ہے، نئے بجٹ میں اقتصادی استحکام اور نمو پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت ہوا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزارتوں، ڈویژنوں، چیمبرز، ایسوسی ایشن اور دیگر شراکت داروں سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں تجاویز حاصل کی گئی ہیں، بجٹ سازی کا عمل جاری ہے اور امید ہے کہ بجٹ دستاویز آئندہ دو دنوں میں تیار ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھا جائے گا اور اس حوالے سے کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ کمیٹی کے ارکان کے اس استفسار پر کہ موجودہ حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ کیوں پیش کر رہی ہے جبکہ اس پر عملدرآمد اگلی حکومت نے کرنا ہے، وزیر مملکت نے کہا کہ بجٹ پورے سال کے لئے گائیڈ لائنز فراہم کرتا ہے، یہ اگلی حکومت پر منحصر ہو گا کہ وہ اسی بجٹ پالیسی کو جاری رکھتی ہے یا اسے تبدیل کرتی ہے۔