وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے چیئرپرسن مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل خان سے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن ودیا خالد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر مملکت کو مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے کام اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی ، انہیں مسابقتی کمیشن کی جانب سے کئے گئے عملدرآمدی اقدامات، مختلف عدالتوں میں زیر التواءمقدمات کی صورتحال …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل خان سے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن ودیا خالد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر مملکت کو مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے کام اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی ، انہیں مسابقتی کمیشن کی جانب سے کئے گئے عملدرآمدی اقدامات، مختلف عدالتوں میں زیر التواءمقدمات کی صورتحال اور دیگر اہم امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسابقتی کمیشن نے بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی گلوبل کمپیٹیشن ریویو کی جانب سے مسلسل 2 سال تھری سٹار ریٹنگ کا اعزاز حاصل کیا۔ اس طرح مسابقتی کمیشن آف پاکستان ترکی، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، سویڈن، سنگاپور، پولینڈ، نیوزی لینڈ، میکسیکو اور آسٹریا کے اداروں کے برابر آ گیا ہے۔ وزیر مملکت نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ معیشت کیلئے اس ادارہ کی اہمیت کے پیش نظر مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply