وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کی فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو

کراچی ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو وقت پر ادائیگیاں کی جائیں گی، چند مصنوعات پرعائد ڈیوٹی ختم کردی جائے گی، پاکستان میںمشینری کی درآمد 10 سال تک ٹیکس فری کی جائے گی تاکہ ملک میں صنعتیں لگیں، انکم ٹیکس ریفنڈز جلد ادا کئے جائیں گے، پاکستان بہتری کی طرف جا رہا ہے اور ایکسپورٹ میں …

کراچی ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو وقت پر ادائیگیاں کی جائیں گی، چند مصنوعات پرعائد ڈیوٹی ختم کردی جائے گی، پاکستان میںمشینری کی درآمد 10 سال تک ٹیکس فری کی جائے گی تاکہ ملک میں صنعتیں لگیں، انکم ٹیکس ریفنڈز جلد ادا کئے جائیں گے، پاکستان بہتری کی طرف جا رہا ہے اور ایکسپورٹ میں بھی بہتری آرہی ہے، بجلی کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن پر کام جاری ہے، ملک میں بجلی کی قلت میں کمی آئی ہے، ایل این جی کی درآمد سے 4.5 میگا واٹ بجلی بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صدر غضنفر بلور، سابق صدر ایس ایم منیر اور دیگر رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پرسینئرنائب صدر مظہراے ناصر، نائب صدور وحید احمد، زاہد سعید، عبداللہ، گلزار فیروز، شکیل ڈھینگڑا بھی موجود تھے۔ رانا محمد افضل نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر میں فنانسنگ میں تیزی سے گروتھ ہو رہی ہے، پاکستان میں ہونے والی سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی خزانے کو فائدہ ہوگا بلکہ آنے والی حکومت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

Leave a Reply