فیصل آباد ۔06جنوری(اے پی پی) ری فنڈ کلیموں کی ادائیگی کیلئے حکومت ماہانہ بنیادوں پر برآمدکنندگان کوپوسٹ ڈیٹڈ چیک دینے کی تجویز پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے جس سے 137 ارب روپے کے زیر التواءکلیموں کو نمٹانے کے علاوہ 11 سے12 ارب کے موجودہ کلیموں کو بھی ادا کیا جا سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے خزانہ اور اقتصادی امور رانا محمد افضل خاں نے …
وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خاں کا فیصل آباد چیمبر آف کامرس میں بزنس کمیونٹی سے خطاب

مزید خبریں
فیصل آباد ۔06جنوری(اے پی پی) ری فنڈ کلیموں کی ادائیگی کیلئے حکومت ماہانہ بنیادوں پر برآمدکنندگان کوپوسٹ ڈیٹڈ چیک دینے کی تجویز پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے جس سے 137 ارب روپے کے زیر التواءکلیموں کو نمٹانے کے علاوہ 11 سے12 ارب کے موجودہ کلیموں کو بھی ادا کیا جا سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے خزانہ اور اقتصادی امور رانا محمد افضل خاں نے ہفتہ کو یہاں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس وقت کم ہے لیکن ہم بیک وقت کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ایز آف بزنس پر بھی کام کر رہے ہیں۔ کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی 5.9 سینٹ جبکہ گیس سے پیدا ہونے والی بجلی 6 سینٹ پر مل رہی ہے۔ مارچ میں نیلم جہلم کا پہلا مرحلہ مکمل ہو جائیگا ۔ اس سلسلہ میں 51 کلومیٹر لمبی سرنگ تجرباتی مرحلے سے گزر رہی ہے اس سے ملنے والی بجلی مزیدسستی ہوگی تاہم حکومت نے فیصلہ کیا ہے اس سے ملنے والی بجلی کی قیمت میں جتنی بھی کمی ہوگی وہ پوری کی پوری انڈسٹری کو منتقل کر دی جائیگی۔







