اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے ملکی معیشت کے استحکام میں کاروباری برادری کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے وفد کو پاک۔سعودی …
وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے ایف پی سی سی آئی کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے ملکی معیشت کے استحکام میں کاروباری برادری کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے وفد کو پاک۔سعودی مشترکہ وزارتی کانفرنس کے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ یہ کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور کاروباری روابط کو مزید مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ان کی ہمیشہ خواہش رہی کہ وہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع کو دیگر دنیا میں اجاگر کریں۔ وفد کے ارکان نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالہ سے حکومتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان سے ملک میں سیکورٹی کی صورتحال پر مثبت اثر پڑا ہے جس سے کاروبار کو ترقی دینے میں مدد ملی ہے۔








