وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی کی اورماڑہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نے اورماڑہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گرد حملوں کی ٹائمنگ اس امر کا اظہار ہے کہ دشمن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف اور دیگر عالمی فورم پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزدل …

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نے اورماڑہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گرد حملوں کی ٹائمنگ اس امر کا اظہار ہے کہ دشمن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف اور دیگر عالمی فورم پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے نہتے شہریوں کو ٹارگٹ کرکے وطن فروشی کا ثبوت دیا ہے۔ دہشت گردوں کو ان کی کمین گاہوں سے نکال کر عبرت کا نشان بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کے بے رحمانہ قتل نے اے پی ایس حملے کی یاد تازہ کر دی ہے۔ آج پھر تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستانیوں کے خلاف دہشت گردوں کے ناپاک عزائم سب کے سامنے آچکے ہیں۔ اب ریاست دہشت گردوں کو چن چن کر عبرت کا نشان بنائے گی۔

Leave a Reply