وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا پمز ہسپتال کا اچانک دورہ، ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پیر کی رات پمز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں داخل ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پیر کی رات پمز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں داخل ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر مملکت نے ہسپتال کے عملے کو عام مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال میں اگرچہ صحت کی سہولیات دوسرے ہسپتالوں کی نسبت بہتر ہیں تاہم ابھی یہاں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پمز کے ایمرجنسی وارڈ میں مسائل سامنے آ رہے ہیں۔ وزیر مملکت ہسپتال میں موجود مریضوں سے فرداً فرداً ملے اور ان سے دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔