وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم پروگرام کے افتتاح کے موقع پر خطاب

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان پرسب کا حق ہے، لوگ اپنے گھر کے لئے ترس رہے تھے، نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام عوام کے خوابوں کی تعبیر ہے، منصوبے کی ریگولیٹری باڈی جلد بنائی جائے گی، ملک پر ماضی میں قرضوں کا بوجھ لادا جاتا رہا لیکن کسی نے عوام کا نہیں سوچا۔ پیر کو نادرا میگا …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان پرسب کا حق ہے، لوگ اپنے گھر کے لئے ترس رہے تھے، نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام عوام کے خوابوں کی تعبیر ہے، منصوبے کی ریگولیٹری باڈی جلد بنائی جائے گی، ملک پر ماضی میں قرضوں کا بوجھ لادا جاتا رہا لیکن کسی نے عوام کا نہیں سوچا۔ پیر کو نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم پروگرام کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاکہ یہ وزیراعظم عمران خان اور نئے پاکستان کا ایسا منصوبہ ہے جو ایسے پاکستانیوں کے لئے شروع کیا گیا ہے جن کو کبھی اپنا نہیں سمجھا گیا اور گلے نہیں لگایا گیا، ان کو قوانین کی آڑ میں تنگ کیا اور ستایا گیا لیکن ان کے لئے آسانیاں نہیں پیدا کی گئیں۔ ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے ایک ایسی چھت میسر آئے جس کے نیچے وہ باعزت طریقے اپنی زندگی گزار سکے۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں