وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا ”مسلم ہینڈز“ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور امن ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان میں ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ بے انتہاءاہمیت کی حامل ہے، وزارت داخلہ کے تمام شعبے اس حوالہ سے ہر ممکن تعاون کریں گے، ناسمجھی، نااہلی اور ذاتی مفادات نے وسائل کے باوجود ہمیں دنیا کا …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور امن ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان میں ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ بے انتہاءاہمیت کی حامل ہے، وزارت داخلہ کے تمام شعبے اس حوالہ سے ہر ممکن تعاون کریں گے، ناسمجھی، نااہلی اور ذاتی مفادات نے وسائل کے باوجود ہمیں دنیا کا محتاج کر دیا ہے، ہماری ہر بات پاکستان سے شروع ہو کر پاکستان پر ختم ہوتی ہے، دنیا کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر بطور پارٹنر چلنے کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر سرکاری تنظیم ”مسلم ہینڈز“ کے زیر اہتمام ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار کے شرکاءنے تکنیکی تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے حوالہ سے جو کچھ کہا ہے کہ وہ وقت کی اہم ضرورت ہے، جرمنی، چین سمیت دیگر ممالک نے جو ترقی کی ہے ہمیں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے یہ ترقی کیسے حاصل کی ہے، پرائمری سے اعلیٰ تعلیم کی اہمیت اپنی جگہ ہے مگر نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ ہنرمند بنانے کی بھی ضرورت ہے، جو قوم افیون کھاتی تھی اب دنیا کی تمام معیشتیں اس کی محتاج ہیں، اسی طرح جرمنی نے پہلی اور دوسری عظیم جنگوں میں خوفناک تباہی کا سامنا کیا مگر انہوں نے اپنی ترقی سے دنیا کو حیران کر دیا ہے، اسی طرح ملائیشیا کی بھی مثال دی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں