اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان اور بلوچستان کی خواتین کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ، بلوچستان کی بیٹیاں دشمن عناصر کو ناکام بنانے میں پاکستان کےلئے اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے یہ بات سردار بہادر خان ویمن …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان اور بلوچستان کی خواتین کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ، بلوچستان کی بیٹیاں دشمن عناصر کو ناکام بنانے میں پاکستان کےلئے اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے یہ بات سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کی خواتین کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی صوبہ بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دور دراز علاقے میں رہنے والی خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا عزم رکھتی ہے، آج بلوچستان کی بچیوں کو آگے آتا دیکھ کر دلی مسرت ہوئی اور ہم یقینی بنائیں گے کہ عالمی سطح پر دنیا کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین دنیا کےلئے رول ماڈل ہیں، جس طرح سے پاکستانی خواتین نے فیملی یونٹ کو متحد رکھا ہوا ہے وہ مغربی دنیا کےلئے مثال ہے اور دنیا کو پاکستان کی بیٹیوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان صرف معدنی ذخائر سے مالا مال خطہ ہی نہیں بلکہ یہاں کے انسان بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بلوچستان کی بیٹی نرگس نے جوڈوں کے عالمی مقابلوں میں میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا، بلوچستان صرف کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی کامیابی سے ہی منسوب نہیں بلکہ بلوچستان کی بیٹیاں بھی ہر میدان مین کلیدی کردار کر رہی ہیں۔ اس موقع پر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سپورٹس صدف خان نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسی وفاقی وزیر نے پہلی مرتبہ بلوچستان کی بیٹیوں کےلئے وزارت کے دروازے کھولے ہیں جو بلوچستان کے تمام لوگوں کےلئے ایک خوش کن، خوشگوار حیرت کا باعث ہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی طالبات نے وزیر داخلہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کو زیر غور لا کر ان کا فوری حل نکالا جائے گا۔








