وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کی یورپی یونین کے سفیر کی سربراہی میں وفد سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ملکی مفادات اور نیشنل سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان میں کسی کو بھی ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے یورپی یونین کے سفیر کی سربراہی میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل …

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ملکی مفادات اور نیشنل سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان میں کسی کو بھی ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے یورپی یونین کے سفیر کی سربراہی میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ملکی مفادات اور نیشنل سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے گا اور پاکستان کے باسیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ قانون کی بالادستی ہمارا نصب العین ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ افغان جنگ سے پہلے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج اور پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایسی لازوال قربانیاں دی ہیں جن کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو محفوظ بنانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہا۔