اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ یو این ایچ سی آر کی ہائی کمشنر روین مینک ڈیویلا نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی جس میں پناہ گزینوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یو این ایچ سی آر کی ہائی …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے یو این ایچ سی آر کی ہائی کمشنر روین مینک ڈیویلا کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ یو این ایچ سی آر کی ہائی کمشنر روین مینک ڈیویلا نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی جس میں پناہ گزینوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یو این ایچ سی آر کی ہائی کمشنر نے گذشتہ چار عشروں سے افغان پناہ گزینوں کی بہترین میزبانی کرنے پر پاکستان کی تعریف کی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم یو این ایچ سی آر کی طرف سے انسانیت کیلئے کردار کی قدر کرتے ہیں، یو این ایچ سی آر نے بالخصوص پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور اس ناطے سے ہم انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد اور کامیابیوں اور پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے کو عالمی برادری کی طرف سے اس طرح نہیں سراہا گیا جس کے ہم مستحق تھے۔








