اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پہاڑوں سے اتر کر آنے والے بلوچ بھائیوں کو امن اور آشتی کی زندگی میں شریک کرنا ہو گا، بارڈرز ایریا کے شہریوں کو اونرشپ کے ساتھ عزت اور احترام دینا وقت کا اہم تقاضا ہے، سیاسی جماعتوں کے پارلیمنٹیرینز ان کے ساتھ ایک دن گزاریں، فورسز اور سویلین شہداءکیلئے ایک ایک …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پہاڑوں سے اتر کر آنے والے بلوچ بھائیوں کو امن اور آشتی کی زندگی میں شریک کرنا ہو گا، بارڈرز ایریا کے شہریوں کو اونرشپ کے ساتھ عزت اور احترام دینا وقت کا اہم تقاضا ہے، سیاسی جماعتوں کے پارلیمنٹیرینز ان کے ساتھ ایک دن گزاریں، فورسز اور سویلین شہداءکیلئے ایک ایک ماہ کی تنخواہ پارلیمنٹیرینز عطیہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ بلوچستان گزشتہ کئی دہائیوں سے احساس محرومی کا شکار رہا، یہاں کے لوگوں کو روزگار کے مواقع کی عدم فراہمی نے ان میں ہتھیار اٹھانے کے عمل کو تقویت دی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچ غیرت مند اور امن پسند قوم ہیں، جو بلوچ مسلح ہو کر پہاڑوں پر گئے تھے وہ واپس آ رہے ہیں، انہیں پرامن زندگی کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔








