وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ شہریوں کو ایک دن میں ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عام انتخابات میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہریوں سے کئے گئے وعدے کی تکمیل کردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کی 13ویں سالگرہ کے موقع …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ شہریوں کو ایک دن میں ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عام انتخابات میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہریوں سے کئے گئے وعدے کی تکمیل کردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر نیا ٹریفک لائسنس جاری کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد ذوالفقار خان اوردیگر سینئیر پولیس افسران بھی موجود تھے۔وزیرمملکت نے کہاکہ انتخابی مہم میں پاکستان تحریک انصاف نے دونہیں ایک پاکستان کا نعرہ دیکر جابرانہ قوانین اورنوآبادیاتی دور کی فیوڈل ذہینت سے چھٹکارا پانے کا وعدہ کیا، ماضی میں عام شہریوں کو خطیر رقوم دیکر ہفتوں تک ڈرائیونگ لائسنس کاانتظارکرنا پڑتا تھا اس کے برعکس بااثر اورصاحب ثروت حضرات کو ایک ہی دن میں لائسنس مل جاتا، آج سے پہلے شہریوں کو سرکاری دفاتر میں خوار ہونا پڑتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ آج فخر سے کہتے ہیں کہ آج کے بعد اسلام آباد ٹریفک پولیس میں امیر اورغریب کے ساتھ یکساں سلوک ہوگا، اب امیر اورغریب کو اضافی فیس دئیے بغیر ایک ہی روز میں لائسنس جاری ہوگا، وزیراعظم عمران خان کے وعدے کے مطابق پاکستان کو اب فلاحی ریاست بنانے کی راہ پرگامزن کیا جا چکا ہے، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ماضی کے برعکس امیر اورغریب کے ساتھ یکساں برتاﺅ ہو، ہم نے دل جوڑنے ہیں اور آئندہ آنے والے دنوں میں شہریوں کو محسوس ہو گا کہ حکومت نے ان کی سہولیات کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ وہ عام پاکستانی کے نمائندہ ہیں اوران کا مقصد عام آدمی کو سہولیات اورآسانیاں فراہم کرنا ہے، حکومت عام آدمی کوانصاف اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا پولیس کی طرز پر اسلام آباد پولیس میں اصلاحات کا عمل شروع کردیا ہے، خیبرپختونخوا پولیس نے مثالی کارکردگی دکھائی جس کو دنیا نے سراہا ہے، حکومت کا مقصد تھا کہ پاکستانیوں کو عزت دی جائے اور سابقہ انگریز دور کی سوچ کا خاتمہ کیا جائے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ جرائم پیشہ اورقانون شکنی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیاجائیگا، ایسے عناصر کے خلاف ان کی سماجی حیثیت اورسیاسی وابستگیوں سے قطع نظر بلاتفریق کارروائی کی جائیگی، نئے پاکستان میں قانون کی حکمرانی کواولیت حاصل ہے اور قانون شکنوں کے خلاف فوری اور بے رحمانہ کارروائی یقینی بنائی جائیگی، لینڈمافیا اورمنشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں ہم نے اپنے اس عزم اور قوت کا مظاہرہ کیا ہے، اب قانون سے کوئی بھی نہیں بھاگ سکے گا ۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ ڈرگ اورلینڈ مافیا کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے ، حکومت ایسے عناصر کے خلاف، چاہے وہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، حکومت فوری اورموثر کارروائی کو یقینی بنا رہی ہے ۔ اسلام آباد پولیس کودرپیش مسائل کا ذکرکرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہاکہ انہیں اسلام آباد پولیس کو درپیش مسائل کاعلم ہے، مشکل حالات کے باوجود اسلام آباد پولیس کی کارگردگی مثالی ہے جو خوش آئندامر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اسلام آباد پولیس کیلئے شہداءفنڈ پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ اسی طرح شہید پولیس اہلکاروں کے یتیم بچوں کے روزگار کا مناسب طریقہ کاربھی نہیں ہے، میراتعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ جب کسی خاندان کا کوئی فرد شہید ہوتا ہے تو اہل خانہ پر کیا گذرتی ہے، اگرچہ حکومت کو معاشی مشکلات کاسامنا ہے تاہم حکومت اسلام آباد پولیس کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کی بھرپورکوشش کرے گی۔آئی جی پی اسلام آباد عامرذوالفقار کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کیپٹل پولیس نے گزشتہ مہینوں میں عوامی آگاہی کے ضمن میں 5 ایونٹس منعقد کئے جو قابل تعریف ہے، آئی جی پولیس نے عام آدمی کی خدمت کے جذبہ کے تحت پولیس فورس میں نئے جوش وولولے کو مہمیز دی ہے ۔ اسلام آباد کرکٹ گراونڈ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ اس کی تحقیقات ہورہی ہیں اوراس میں انصاف پرمبنی فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی، ہم ایسے عناصر کو مثال عبرت بنائیں گے تاکہ کوئی بھی مستقبل میں حکومت کی رٹ کو چیلینج نہ کرسکے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد میں منشیات مافیا، قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے گھر میں بچہ منشیات کا عادی ہے تو اس کی تکلیف ماں باپ سے پوچھیں۔شہر یار خان آفریدی نے کہا کہ جو درد اللہ اور اس کے محبوب کے قریب لے کر جاتا ہے وہ ہوگا تو بہتری کی طرف جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام جرائم پیشہ عناصر اور قوتوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں موجود جرائم پیشہ عناصر کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کریں گے۔

مزید خبریں