اسلام آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان سے تین خواتین کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا‘ ان سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایوان بالا کو چیئرمین سینیٹ کی ہدایت …
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا بلوچستان سے تحویل میں لی گئی تین خواتین کے معاملے پر سینیٹ میں بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان سے تین خواتین کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا‘ ان سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایوان بالا کو چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر بلوچستان سے تحویل میں لی گئی تین خواتین کے معاملے پر پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے تین خواتین کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ روز حراست میں لیا ہے‘ ان سے تفتیش کی جارہی ہے‘ ان سے صوبے میں امن و امان سے متعلقہ معلومات ملی ہیں۔ بغیر دستاویزات کے وہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر رہی تھیں جب ان کو گرفتار کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ان کے ساتھ بچوں کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے ان سے امن و امان کا کیا تعلق ہے جس پر طلال چوہدری نے بتایا کہ تین خواتین سے متعلق معلومات ہمارے پاس موجود ہیں۔ بچوں کے بارے میں مجھے فی الحال کوئی معلومات نہیں ہیں۔ اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ غیر قانونی سرحدی آمدورفت میں بدامنی کرنے والے عناصر میں ملوث ہوتے ہیں اس لئے موقف میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ چیئرمین سینٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ کو گزشتہ روز ہدایت کی تھی کہ وہ ایوان میں اٹھائے گئے اس معاملے پر صورتحال سے آگاہ کریں۔








