اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کسی بھی لیڈر کے صادق اور امین ہونے سے متعلق فیصلہ کرنے کا حق صرف پاکستانی عوام کے پاس ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ نواز شریف کے مخالفین کو …
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کسی بھی لیڈر کے صادق اور امین ہونے سے متعلق فیصلہ کرنے کا حق صرف پاکستانی عوام کے پاس ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ نواز شریف کے مخالفین کو اہلیت سے متعلق کتنے سرٹیفیکیٹ دیئے جارہے ہیں، آخری فیصلہ پاکستان کے عوام کا ہو گا اور یہ فیصلہ 2018 ءکے انتخابات میں سامنے آئے گا اور اس وقت ہر کوئی دیکھے گا کہ کون صادق اور امین ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 ءکے انتخابات میں لوگ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر ایک بار پھر نواز شریف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے، 2013 ءمیں لوگوں نے نواز شریف کو وزیر اعظم منتخب کیا اور اب 2018 ءمیں ایک بار پھر ووٹ دے کر نواز شریف کو صادق اور امین ثابت کریں گے۔








