اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پروٹوکول اور سیکیورٹی میں بہت فرق ہے،جن کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اور وہ واقعی حقدار بھی ہیں انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹائٹلڈ لوگوں کے لیے ضابطہ اخلاق …
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پروٹوکول اور سیکیورٹی میں بہت فرق ہے،جن کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اور وہ واقعی حقدار بھی ہیں انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹائٹلڈ لوگوں کے لیے ضابطہ اخلاق پہلے ہی سے موجود ہے،اسی کے مطابق سیکیورٹی بھی فراہم کی جاتی ہے جبکہ اس کے علاوہ صورتحال کے حساب سے حکومت، پولیس اور انتظامیہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کس مخصوص شخص کو کتنے خطرات لاحق ہیں اور اسے کتنی سیکیورٹی فراہم کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کو پروٹوکول کے نام پر نہیں دیا جا سکتا لیکن حقیقی لوگوں کو تحفظ کی فراہمی بھی ضروری ہے۔








