وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا پاکستان کی طرف سے تحفہ میں دیئے گئے لوگر میں 100 بستروں کے ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ سے متاثرہ افغانستان میں امن و ترقی کیلئے اس کی جدوجہد میں کا بنیادی شراکت دار ہے، پاکستان کی جانب سے 100 بستروں کا نائب امین اﷲ خان ہسپتال اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ گذشتہ روز یہاں پاکستان کی طرف سے …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ سے متاثرہ افغانستان میں امن و ترقی کیلئے اس کی جدوجہد میں کا بنیادی شراکت دار ہے، پاکستان کی جانب سے 100 بستروں کا نائب امین اﷲ خان ہسپتال اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ گذشتہ روز یہاں پاکستان کی طرف سے تحفہ میں دیئے گئے لوگر میں 100 بستروں کے ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی طور پر یہ ہدایت کی گئی تھی کہ وہ افغانستان کے عوام کو یکجہتی اور بھائی چارے کا ان کا خصوصی پیغام پہنچائیں اور انہیں بتائیں کہ کس طرح پاکستان ان کا خیال رکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال افغانستان میں تیسرا بڑا ہسپتال ہے جو کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے اپنے افغان بھائیوں کیلئے ایک چھوٹا سا تحفہ ہے، ہم آپ کی بہتری کیلئے معاون ہیں اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔

Leave a Reply