اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے اپنی وزارت کا چارج سنبھالے کے بعد پہلی بار ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ہمیں ڈریپ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ اتھارٹی کو عالمی معیار پر استوار کیا جا سکے وفاقی سیکرٹری ھیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید …
وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کا اپنی وزارت کا چارج سنبھالے کے بعد پہلی بار ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے اپنی وزارت کا چارج سنبھالے کے بعد پہلی بار ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ہمیں ڈریپ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ اتھارٹی کو عالمی معیار پر استوار کیا جا سکے وفاقی سیکرٹری ھیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈریپ کی کارکردگی میں بہتری لانا ان کا ذاتی مشن ھو گا اس سلسلے میں ہر تکنیکی معاونت حاصل کی جائے گی ہم ڈریپ کو اس خطے میں ماڈل اتھارٹی کے طور پر پیش کریں گے۔ آنہوں نے کہا ہمیں ریگولیشن کے شعبے میں پروفیشنل ازم متعارف کرانا ھو گا اس حوالے سے جلد ھی تمام شراکت داروں کا اجلاس بلاوں گا تاکہ پوسٹ گریجوایٹ سطح پر ھیلتھ ریگولیٹری سائنسز کی تعلیم یونیورسٹیوں میں دی جانے ملک میں فارما سیکٹر کو مضبوط کرنا ھو گا ،ھم فارما انڈسٹری کی ذمہ داری سے ترقی کے خواہاں ہیں سستی اور معیاری ادویات فراہم کرنا ھم سب کی مشتر کہ ذمہ داری ہے۔ ظفر مرزا نے کہا کہ ڈریپ میں کسی قسم کی بدعنوانی یا کوتاہی کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس حوالے سے سخت ترین کارروائی کی جائے گی ڈریپ گڈ گورننس اور شفافیت لانا ھمارا مشن ہے۔ ہم ایک نظام کے تحت ڈریپ میں اچھی کارکردگی کرنے والے افسران کو ترقی کی مواقع فراہم کریں گے افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کیے جائیں گے قبل ازیں وزیر صحت کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ عاصم روف نے اتھارٹی کی کارکردگی اور جیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی وزیر صحت نے مزیز کہا ادویات کی ریگولیشن کو مزیز مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ڈریپ کے نظام کو خود کار بنانے کے لیے کام تیزی سے جاری ھے۔








