اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے کہا ہے کہ ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، ایسے ساڑھے چار ہزار افراد کونوٹس بھی بھیجے جا چکے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کے حصول کا ہدف یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی …
وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے کہا ہے کہ ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، ایسے ساڑھے چار ہزار افراد کونوٹس بھی بھیجے جا چکے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کے حصول کا ہدف یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کی جائیں گی، ہم ایف بی آر سے پالیسیاں الگ کر رہے ہیں اور میں وزیر اعظم عمران خان کو تجویز دوں گا کہ انٹرنل آڈٹ کا ونگ بھی ایف بی آر سے الگ کردیا جائے اور وہ براہ راست وزیراعظم اور وزارت خزانہ کو رپورٹ دے۔ انہوں نے کہا کہ قانون واضح طور پر بتاتا ہے کہ کون ٹیکس دے گا اور کون نہیں دے گا، اس پر بہت زیادہ کام ہو رہا ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نا ن فائلر کے خلاف مہم چل رہی ہے، اس وقت جن لوگوں نے مہنگی گاڑیاں خریدیں اور ٹیکس نہیں دیتے ایسے ساڑھے چارہزار لوگوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں اور مزید لوگوں کو بھی نوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں۔








