اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ سینیٹ میں عبرتناک شکست سے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست دفن ہو گئی ہے۔ جمعہ کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رزتاج گل نے کہا کہ عبرتناک اور ذلت آمیز شکست سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی بدعنوان اور بدنما سیاست دفن ہو گئی ہے، ان کے …
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ٹویٹ
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ سینیٹ میں عبرتناک شکست سے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست دفن ہو گئی ہے۔ جمعہ کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رزتاج گل نے کہا کہ عبرتناک اور ذلت آمیز شکست سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی بدعنوان اور بدنما سیاست دفن ہو گئی ہے، ان کے اپنے سینیٹرز ان کی بے ایمانی اور کرپشن کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار نہیں۔ مریم صفدر پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مکمل طور پر سٹھیا گئی ہیں اور اس بلیک میلر مجرمہ نے اپنے ہی سینیٹرز کو دھمکی لگا دی ہے۔









