اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ شجرکاری مہم میں تمام صوبے اپنے وسائل استعمال کریں گے‘ کلین و گرین پاکستان اور شجرکاری مہم وزیراعظم عمران خان کے وژن کی عکاس ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران چوہدری محمد برجیس طاہر‘ محمد معین‘ رانا تنویر کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی …
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا قومی اسمبلی میں جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ شجرکاری مہم میں تمام صوبے اپنے وسائل استعمال کریں گے‘ کلین و گرین پاکستان اور شجرکاری مہم وزیراعظم عمران خان کے وژن کی عکاس ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران چوہدری محمد برجیس طاہر‘ محمد معین‘ رانا تنویر کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ دو ستمبر 2018ءکو وزراعظم پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی شجرکاری برائے یوم پاکستان کے دوران کل 2.48 ملین پودے لگائے گئے۔ وفاقی حکومت نے ملک میں مہم چلانے کے لئے بین الصوبائی رابطہ کیا، متعلقہ صوبے اور علاقائی مہم میں حصہ لینے کے لئے اپنے وسائل استعمال کریں گے۔ عوام اور اداروں نے اپنے وسائل سے پودے لگائے اور خود ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ کلین اینڈ گرین پاکستان اور شجرکاری مہم وزیراعظم عمران خان کے وژن کی عکاس ہے۔








