وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ جس چور ڈاکو پر ہاتھ ڈالتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کو نہیں چلنے دیں گے، شہباز شریف کرپشن میں ملوث ہیں اور ان کے داماد بھی قومی خزانہ لوٹنے میں ملوث ہیں، ملک میں سب کا بلا تفریق احتساب ہوگا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے …

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ جس چور ڈاکو پر ہاتھ ڈالتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کو نہیں چلنے دیں گے، شہباز شریف کرپشن میں ملوث ہیں اور ان کے داماد بھی قومی خزانہ لوٹنے میں ملوث ہیں، ملک میں سب کا بلا تفریق احتساب ہوگا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت لوٹی گئی قومی دولت واپس خزانہ میں جمع کرائے گی جو لوگ کرپشن اور قومی خزانہ کو لوٹنے میں ملوث ہیں ان کو اس وقت تک نہیں چھوڑا جائے گا جب تک قومی دولت واپس خزانہ میں نہیں جمع ہو جاتی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جس چور، ڈاکو، قبضہ مافیا پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو وہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم پارلیمنٹ کو نہیں چلنے دیں گے۔ کرپٹ لوگوں کی چیخیں نکل رہی ہیں، قوم کو احتساب کے عمل پر خوش ہونا چاہئے۔