اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن سے استثنیٰ مانگا جو الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا ہے، عمران خان لندن فلیٹ کی فروخت اور بنی گالہ میں جائیداد کی خریداری کے معاملہ پر غلط بیانی اور جھوٹ سے کام لے رہے …
وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما دانیال عزیز کاپریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن سے استثنیٰ مانگا جو الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا ہے، عمران خان لندن فلیٹ کی فروخت اور بنی گالہ میں جائیداد کی خریداری کے معاملہ پر غلط بیانی اور جھوٹ سے کام لے رہے ہیں، تحریک انصاف سپریم کورٹ میں پانامہ کیس پر منی لانڈرنگ اور اثاثے چھپانے سمیت کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، ہم عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، ان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے لاتے رہیں گے۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ اپنا نکتہ نظر قوم کے سامنے واضح کرنا ضروری ہے، اس لئے روزانہ پریس کانفرنس کرنا پڑتی ہے، تحریک انصاف عدالت کے اندر ہونے والی کارروائی سے ہٹ کر باہر آ کر بات کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسین نواز کو بھجوائے جانے والے پیسوں پر ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نااہلی کا پی ٹی آئی مطالبہ کر رہی تھی جس کا ہمارے وکیل نے جواب دیا ہے، امید ہے کہ انہیں سمجھ آ گئی ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ جو رقم آپ کے ذریعے بھجواتے ہیں اس پر یہاں ٹیکس نہیں ہوتا، اربوں ڈالر بھجوانے والوں کیلئے ٹیکس نہیں ہے، عمران خان پاکستانیوں کیلئے مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں، ان کا منی لانڈرنگ کا الزام غلط ثابت کر چکے ہیں، ہمارے وکیل نے ان کے وکیل سے اس الزام کے بارے میں شواہد طلب کئے، الزام انہوں نے لگایا اور یہ ثابت بھی انہوں نے ہی کرنا ہے۔








