نارووال ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان کو پورا کیا ہے، قومی صحت پروگرام کے تحت ایک لاکھ 34 ہزار خاندان مستفید ہوں گے اور معاشرہ کے پسے ہوئے طبقات اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …
وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ کا نارووال میں وزیراعظم کے صحت پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
نارووال ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان کو پورا کیا ہے، قومی صحت پروگرام کے تحت ایک لاکھ 34 ہزار خاندان مستفید ہوں گے اور معاشرہ کے پسے ہوئے طبقات اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں وزیراعظم کے صحت پروگرام کی افتتاحی تقریب کے موقع خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کا پروگرام ایسا ہے جس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی، موجودہ حکومت کی کوششوں سے آج ایک غریب خاندان بھی عزت کے ساتھ بڑے اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں اپنا علاج کرا سکتا ہے۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کے تحت ایک لاکھ 34 ہزار خاندان مستفید ہوں گے، 200 روپے یومیہ آمدنی والے خاندان اس سہولت کے تحت علاج معالجہ کرا سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ علاج کیلئے تین لاکھ روپے تک کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی جبکہ تین لاکھ سے زائد اخراجات بیت المال کے ذریعے ادا کئے جائیں گے۔ وزیراعظم صحت پروگرام کے تحت سات پیچیدہ امراض دل کی بیماریاں، ذیابطیس کی پیچیدگیاں، ٹریفک حادثات اور جل جانا، گردوں کی بیماریاں، ہیپاٹائٹس، جگر، بائی پاس، انجیو پلاسٹی اور کینسر کا علاج کیا جائے گا۔








