وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا تاپی پراجیکٹ کی تزویراتی اہمیت پر منعقدہ سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ امن ‘ علاقائی استحکام ‘ خوشحالی اور رابطہ کاری ہماری حکومتی پالیسی کے بنیادی ستون ہیں۔ وہ تاپی پراجیکٹ کی تزویراتی اہمیت پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار کا اہتمام ایم ای اے ایس سی ریسرچ سنٹر اور ترکمانستان کے سفارتخانے کے اشتراک سے کیا گیا۔ …

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ امن ‘ علاقائی استحکام ‘ خوشحالی اور رابطہ کاری ہماری حکومتی پالیسی کے بنیادی ستون ہیں۔ وہ تاپی پراجیکٹ کی تزویراتی اہمیت پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار کا اہتمام ایم ای اے ایس سی ریسرچ سنٹر اور ترکمانستان کے سفارتخانے کے اشتراک سے کیا گیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا عزم ہے کہ ہمسایہ ممالک کے مابین امن‘ محبت‘ بھائی چارے اورزیادہ رابطوں کے لئے کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیا گیا ہے۔ اب پاکستان ایک زیادہ محفوظ ملک ہے۔ علی محمد خان نے کہا کہ مستحکم افغانستان خطے میں امن کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکمانستان‘ افغانستان‘ پاکستان اور بھارت پر مشتمل تاپی گیس پائپ لائن پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل ہوگا جس سے ان ممالک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

مزید خبریں