اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے مقبوضہ وادی میں پاکستانی پرچم لہرا دیا ہے، کشمیر کی آزادی تک ان کا ساتھ دیں گے۔ جمعرات کو یہاں کشمیر کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی قاتل اعظم اور قاتلوں کا سردار ہے، مقبوضہ کشمیر میں …
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کشمیر کے حوالے سے سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے مقبوضہ وادی میں پاکستانی پرچم لہرا دیا ہے، کشمیر کی آزادی تک ان کا ساتھ دیں گے۔ جمعرات کو یہاں کشمیر کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی قاتل اعظم اور قاتلوں کا سردار ہے، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، کشمیریوں پر ظلم و جبر ہماری برداشت سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں زیادتیوں کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ کشمیریوں نے مقبوضہ وادی میں پاکستانی پرچم لہرا دیا ہے، ہم کشمیر کی آزادی تک ان کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ازلی دشمن اسرائیل ہے جو بھی اسرائیل سے پاکستان کے پیار محبت کی بات کرتا ہے وہ بھی پاکستان کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا عالمی برادری نوٹس لے، کشمیریوں کو کرفیو کی صورتحال سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، مہذب دنیا کو چاہیے کہ وہ بھارت کو ان اقدامات سے روکے۔








