اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ دھرنے کے باعث جڑواں شہروں کے عوام مشکلات کا شکار ہیں، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں تک رسائی مشکل ہو رہی ہے، ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے …
وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ دھرنے کے باعث جڑواں شہروں کے عوام مشکلات کا شکار ہیں، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں تک رسائی مشکل ہو رہی ہے، ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علماءنے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی پر مکمل اعتماد کے ساتھ سینیٹر مشاہد اللہ اور وزیر داخلہ احسن اقبال پر بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے








