اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ منتخب اداروں کی مضبوطی عوامی مسائل کے حل کیلئے انتہائی ضروری ہے ، عوام سے کئے گئے وعدوں پر تیزی سے عملدرآمد ہو رہا ہے ، نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی سے لوگوں کے مسائل ان کے مقامی نمائندے حل کریں گے ، ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت …
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے نائب چئیرمینوں اور کونسلروں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ منتخب اداروں کی مضبوطی عوامی مسائل کے حل کیلئے انتہائی ضروری ہے ، عوام سے کئے گئے وعدوں پر تیزی سے عملدرآمد ہو رہا ہے ، نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی سے لوگوں کے مسائل ان کے مقامی نمائندے حل کریں گے ، ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے نائب چئیرمینوں اور کونسلروں سے ملاقات کے دوران کیا۔ عوامی نمائندوں نے وزیر مملکت کو متعلقہ علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا اوران علاقوں میں ترقیاتی پراجیکٹس سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔ وزیر مملکت نے عوامی نمائندوں کے مسائل کے حل کیلئے متعدد احکامات جاری کئے ۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہاتوں میں گیس کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ،یہ ترقیاتی کام مقامی نمائندوں کے تعاون اور سرپرستی سے مکمل کیئے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں تک تمام شہری سہولیات فراہم کرنا ہمار ا نصب العین ہے جس کیلئے سوک ادارے کئی پروگراموں پر کام کر رہے ہیں ، ان پراجیکٹس کے نتائج عوام کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔








