وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا گیس فراہمی کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں امن اور معاشی ترقی نواز شریف کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے‘ جب عدلیہ کو ضرورت پڑی تو نواز شریف ججوں کی بحالی اور عدلیہ کے تقدس کےلئے سڑکوں پر نکلے‘اس وقت بھی نواز شریف ذاتی اقتدار کی جنگ کیلئے نہیں بلکہ عوام کے ووٹ اور پارلیمنٹ کی مضبوطی …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں امن اور معاشی ترقی نواز شریف کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے‘ جب عدلیہ کو ضرورت پڑی تو نواز شریف ججوں کی بحالی اور عدلیہ کے تقدس کےلئے سڑکوں پر نکلے‘اس وقت بھی نواز شریف ذاتی اقتدار کی جنگ کیلئے نہیں بلکہ عوام کے ووٹ اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے میدان میں نکلے ہیں‘ پاکستان کی تاریخ میں نوازشریف کا نام ترقیاتی حوالوں سے تمام بڑے منصوبوں کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے کیڈ نے سہالہ میںگاگری، ڈھوک درزیاں، کنگوٹہ سیداں اور جنڈالہ کے دیہاتوں میں گیس کی فراہمی کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام آباد کے دیہاتوں میں دو ارب روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہم کی جارہی ہے جس کیلئے متعلقہ محکمے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ۔ مسلم مما لک پاکستان کو ایک سربراہ ملک کے طور پر دیکھتے ہیں‘ پاکستان میں پیش آنے والی مشکلات پر برادر اسلامی ممالک کو تشویش ہے‘ پاکستان ایک ترقی کرتا ہوا ایٹمی ملک ہے جس کے خلاف عالمی سازشی عناصر سرگرم ہیں اور اسے غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply