اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مخالفین کی سیاسی اور انتظامی رکاوٹوں کے باوجود ملک میں ترقی کا عمل جاری ہے ،مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،آج کا پاکستان 2013کے پاکستان سے کہیں بہتر اور پر امید ہے ، مخالفین حکومت کے خلاف نہیں درحقیقت ملکی ترقی کے خلاف سازش کر …
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مخالفین کی سیاسی اور انتظامی رکاوٹوں کے باوجود ملک میں ترقی کا عمل جاری ہے ،مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،آج کا پاکستان 2013کے پاکستان سے کہیں بہتر اور پر امید ہے ، مخالفین حکومت کے خلاف نہیں درحقیقت ملکی ترقی کے خلاف سازش کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے بھارہ کہو میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیر مملکت نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر اعلیٰ عدلیہ کا شکریہ ادا کیا جس میں انھوں نے سی ڈی اے کے غیر حصول شدہ ایریا زون تھری میں زمینوں کے انتقال پر پابندی اٹھانے کی ہدایت کی تھی ۔ اسلام آباد میںزون تھری میں غیر قانونی تعمیرات اور مارگلہ ہلز پر درختوں کی کٹائی سے متعلق سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا۔ جس کے تحت اسلام آباد انتظامیہ نے متعلقہ علاقوں میں زمینوں کے انتقال پر پابندی لگا دی تھی۔








