وزیر مملکت برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس محمد شبیر علی قریشی کی ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس محمد شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ ”نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی“ کا قیام پارٹی قائد وزیراعظم عمران خان کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کیلئے ہم نے دن رات ایک کر رکھا ہے، اپنی حکومت کے پانچ سالوں میں ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم غریب لوگوں کو چھت …

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس محمد شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ ”نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی“ کا قیام پارٹی قائد وزیراعظم عمران خان کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کیلئے ہم نے دن رات ایک کر رکھا ہے، اپنی حکومت کے پانچ سالوں میں ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم غریب لوگوں کو چھت فراہم کرنے کیلئے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر میں کامیاب ہو جائیں گے، 50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے ملک کی 50 سے 100 صنعتیں بالواسطہ، بلاواسطہ مستفید ہوں گی اور اس سے ہماری معیشت آگے بڑھے گی اور لوگوں کو روزگار ملے گا، زمین حکومت فراہم کرے گی جبکہ پرائیویٹ کمپنیاں اس منصوبے میں سرمایہ کاری کریں گی۔ بدھ کو ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریبوں کو چھت فراہم کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے، نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی ہے اور زمینوں کی نشاندہی کیلئے لینڈ بینک کا قیام اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، وفاق کے علاوہ صوبے اس پراجیکٹ کیلئے زمین فراہم کریں گے جبکہ ملکی و غیر ملکی کمپنیاں اس شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے گہری دلچسپی لے رہی ہیں، اس سلسلہ میں ہماری غیر ملکی کمپنیوں سے بھی بات چیت چل رہی ہے، ہم اس منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر چلانا چاہتے ہیں۔