وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل خان سے فیڈریشن آف فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز کے وفد نے ملاقات کی

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے فیڈریشن آف فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز (پاکستان) کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے ملاقات میں وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاﺅنسز سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ وزیر مملکت نے وفد کے ساتھ 14 نکاتی ایجنڈا پر تفصیلی بات چیت کی اور کہا کہ ان کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے فیڈریشن آف فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز (پاکستان) کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے ملاقات میں وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاﺅنسز سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ وزیر مملکت نے وفد کے ساتھ 14 نکاتی ایجنڈا پر تفصیلی بات چیت کی اور کہا کہ ان کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر مملکت نے متعلقہ حکام کا اجلاس بلانے اور آئندہ بجٹ میں وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے معیاری سیلری پیکیج کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کو دستیاب وسائل مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ وفد میں مختلف وزارتوں اور محکموں کے وفاقی سرکاری ملازمین شامل تھے جس کی قیادت چوہدری مختار کر رہے تھے۔