وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل سے آئی ایم ایف کی نئی ریذیڈنٹ نمائندہ ماریہ ٹریسا دبان سانچزکی ملاقات

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل سے آئی ایم ایف کی نئی ریذیڈنٹ نمائندہ ماریہ ٹریسا دبان سانچز نے ملاقات کی۔ وزیر مملکت نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملک کی موجودہ میکرو اکنامک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی نمو کو آگے بڑھانے کیلئے تمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر آئی ایم ایف …

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل سے آئی ایم ایف کی نئی ریذیڈنٹ نمائندہ ماریہ ٹریسا دبان سانچز نے ملاقات کی۔ وزیر مملکت نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملک کی موجودہ میکرو اکنامک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی نمو کو آگے بڑھانے کیلئے تمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی اپریل میں ہونے والے اجلاسوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماریہ سانچز نے حکومت کی جانب سے ملک میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے اور کاروباری برادری کا اعتماد بڑھا ہے۔ انہوں نے برآمدات میں اضافہ کیلئے حکومتی کوششوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اس اقدام سے تجارتی خسارہ میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں