اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) منصوبہ صرف پاکستان اور چین کیلئے نہیں بلکہ پورے خطے کیلئے اقتصادی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے جو خطہ کے مختلف ممالک کیلئے اقتصادی ترقی کے مواقع لائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں پرسٹن یونیورسٹی …
وزیر مملکت خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل خان کا سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) منصوبہ صرف پاکستان اور چین کیلئے نہیں بلکہ پورے خطے کیلئے اقتصادی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے جو خطہ کے مختلف ممالک کیلئے اقتصادی ترقی کے مواقع لائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں پرسٹن یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز کے مشترکہ تعاون سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اینڈ ریجنل ڈویلپمنٹ کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے سی پیک کے تعمیری کردار پر سیر حاصل گفتگو کی اور کہا کہ سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والے توانائی کے منصوبوں سے خاص طور پر اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے توانائی کے دیگر شعبوں کو فروغ ملنے کے علاوہ ملک کے زرعی شعبہ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے توانائی بحران پر قابو پا لیا ہے جس سے مستقبل کی ترقی کیلئے راہ ہموار ہو گی کیونکہ توانائی کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مشکل حالات کے باوجود توانائی بحران پر قابو پایا ہے، بہت سے توانائی کے منصوبے زیر تعمیر ہیں جس سے آنے والی حکومتیں استفادہ کر سکیں گی۔







