اسلام آباد ۔12 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کے لئے بڑی سرمایہ کاریوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروباروں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان گوادر بندرگاہ اور پاک چین اقتصادی راہداری جیسے بڑے منصوبوں کی بدولت دنیا کی بڑی مارکیٹ میں تبدیل ہو رہا ہے۔ سرمایہ کار …
وزیر مملکت رانا محمد افضل خان کا پاکستان کیپیٹل انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ ایکسپو 2018ء افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔12 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کے لئے بڑی سرمایہ کاریوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروباروں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان گوادر بندرگاہ اور پاک چین اقتصادی راہداری جیسے بڑے منصوبوں کی بدولت دنیا کی بڑی مارکیٹ میں تبدیل ہو رہا ہے۔ سرمایہ کار ان مواقع سے بھرپور طریقے سے استفادہ کریں۔ وہ منگل کو یہاں پاکستان کیپیٹل انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ ایکسپو 2018ءکی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر مملکت نے تین روزہ نمائش کا افتتاح کیا جس کا مقصد مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے۔ کانفرنس کا اہتمام سرمایہ کاری بورڈ، وزارت خزانہ اور وزارت اوورسیز پاکستانیز اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے کیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018ءکے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی سازگار ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران پاکستان سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش مقام بن چکا ہے۔








