وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کا سینیٹ میں جواب

اسلام آباد ۔10جنوری(اے پی پی)وزیر مملکت برائے ہیلتھ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو غذائیت اور طبی خدمات کی عدم فراہمی اور ملک میں اطفال کی بڑھتی ہوئی شرح اموات کا معاملہ صوبوں سے متعلق ہے۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے اس معاملے پر توجہ مبذول کرانے کا نوٹس پیش کیا۔ …

اسلام آباد ۔10جنوری(اے پی پی)وزیر مملکت برائے ہیلتھ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو غذائیت اور طبی خدمات کی عدم فراہمی اور ملک میں اطفال کی بڑھتی ہوئی شرح اموات کا معاملہ صوبوں سے متعلق ہے۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے اس معاملے پر توجہ مبذول کرانے کا نوٹس پیش کیا۔ اور حکومت کی توجہ اس معاملے کی طرف مبذول کرائی جس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ نیوٹریشن کے حوالے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے اپنے پی سی ون بنائے ہیں، صوبوں نے اس حوالے سے کام کرنا ہے، ہم اپنے حصے کا کام کر رہے ہیں اور صوبوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اپنے حصے کا کام کریں۔

Leave a Reply