وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کی جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے انتخابی مہم کے سلسلہ کی تقریب میں شرکت عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبران سے پاکستانی امیدوار ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو ووٹ دینے کی اپیل اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت قومی صحت وسروسز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبران پر …
وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کی جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے انتخابی مہم کے سلسلہ کی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کی جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے انتخابی مہم کے سلسلہ کی تقریب میں شرکت
عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبران سے پاکستانی امیدوار ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو ووٹ دینے کی اپیل
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت قومی صحت وسروسز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبران پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی سربراہی کےلئے پاکستانی امیدوار ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو ووٹ دیں جوکہ ٹےکنیکل اور میرٹ کے لحاظ سے تمام مطلوبہ معیارات پر پورا اترتی ہیں۔ پیر کو یہاں موصولہ پیغام کے مطابق سائرہ افضل تارڑ نے جنیوا میں پاکستانی مشن میں عالمی ادارہ برائے صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے انتخاب بارے مہم کے سلسلہ میں تقریب میں کہا کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بین الاقوامی معیار کی پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ ہیں اور صحت عامہ کی مایہ ناز ماہر ہیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کے مختلف اداروں میں خدمات سرانجام دے چکی ہیں اور وہ عالمی ادارہ صحت کی تنظیم میں موثر اصلاحات کا مکمل ادراک رکھتی ہیں۔ وزیر نے کہا کہ اب جبکہ دُنیا کے کئی حصوں میں مہاجرین کا بحران پیدا ہواہے اور صحت کے شعبہ کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایسے حالات میں صحت کے شعبہ کا اعلیٰ ترین رہنما ہی عالمی ادارہ کو موثر طور پر چلا سکتا ہے اور صحت کے حوالہ سے قابل تشویش معاملات میں بہتر طورپر کارروائی کرسکتا ہے۔








