وزیر مملکت شہریار آفریدی کا یوای ٹی میں یوتھ افئر اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اشتراک سے جشن اقبال کی تقریب سے خطاب

لاہور۔11 دسمبر(اے پی پی ) وزیر مملکت انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں توکل علی اللہ کا جذبہ پیدا کرنا ہو گا، ہم نے اقبال کادیا ہوا خود ی کا سبق دیا بھلا دیا۔ وہ یوای ٹی میں یوتھ افئر اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب حکومت کے اشتراک سے جشن اقبال کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ یوای ٹی پہنچنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے ان …

لاہور۔11 دسمبر(اے پی پی ) وزیر مملکت انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں توکل علی اللہ کا جذبہ پیدا کرنا ہو گا، ہم نے اقبال کادیا ہوا خود ی کا سبق دیا بھلا دیا۔ وہ یوای ٹی میں یوتھ افئر اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب حکومت کے اشتراک سے جشن اقبال کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ یوای ٹی پہنچنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے ان کا استقبال کیا۔تقریب میں رجسٹرار محمد آصف، ڈین ڈاکٹر شاہد رفیق سمیت شعبہ جات کے سربراہان سمیت فیکلٹی ممبران، طلبہ وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیرمملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران تین جنازے میرے گھر نکلے، پاکستانی یوتھ کو جاننا ہو گا کہ ہمارے اسلاف نے کن مقاصد کے لیے ملک حاصل کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی میں ہم پیچھے رہ گئے۔ ہم کتنے خود مختار رہے ہیں دیکھ لیں کہ ہمیں ایک فون آتا ہے اور ہم سرنڈر کردیتے ہیں، ہندوستان کے مسلمان اور قیام پاکستان کے مخالف لیڈرز آج دو قومی نظریے کو صحیح قرار دے رہے ہیں۔ امت مسلمہ اغیار کی مدد کی محتاج بن کر رہ گئی۔زیادہ تر سیاستدانوں نے قوم کو دھوکہ دیا۔ ہم نے خودمختار قوم کی حیثیت سے فیصلے کرنا شروع کردیے ہیں،زندگی کی حقیقت کا پتہ اقبال کو پڑھ کر لگا۔ 80 لاکھ کشمیری کرفیو کی زندگی گزار رہے ہیں۔دنیا خاموش ہے اور بے حس ہے۔ ہم نے قرآن کو دلہن کی رخصتی کے وقت سایہ بنانے کے لیے رکھا ہوا ہے ہم اس کا مطالعہ نہیں کرتے۔یوتھ ہمارامستقبل ہے۔ مسلمانوں نے مادی ترقی کو کامیابی سمجھ لیا ہے۔جناح واقبال کا پاکستان تقسیم ہو کر رہ گیا۔فرقہ وارانہ اور لسانی تقسیم زہر قاتل ہے۔مسلمان ہونے کے باوجود ہم غیر کی تہذیب کے اسیر ہیں۔فتھ جنریشن وار نوجوانوں کو کنفیوژ کررہی ہے۔ناامیدی کفرہے۔پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

مزید خبریں