اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مزدور ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کے مسائل اور حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، مزدوروں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وہ بدھ کو سی ڈی اے مزدور یونین اور پاکستان ورکرز فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام …
وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کا سی ڈی اے مزدور یونین اور پاکستان ورکرز فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مزدور ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کے مسائل اور حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، مزدوروں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وہ بدھ کو سی ڈی اے مزدور یونین اور پاکستان ورکرز فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کسی بھی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی نئی چیز بنتی ہے تو اس میں مسائل ہوتے ہیں اور آہستہ آہستہ ان کو حل کر لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی میٹرو پولیٹن پہلی مرتبہ وجود میں آئی اس لئے اس میں ابھی انتظامی مسائل ہیں، ان مسائل پر توجہ ہے اور انہیں حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد بہت سی وزارتیں اور محکمے صوبوں کو منتقل ہوئے تاہم کچھ ایسے محکمے اور وزارتیں ہیں جنہیں مرکز کے پاس ہونا چاہئیں، جیسے تعلیم و صحت کی وزارتیں دوبارہ مرکز میں بنائی گئیں، اسی طرح کھیل و سیاحت بھی ایسے شعبے ہیں جنہیں مرکز کے پاس ہونا چاہئے۔








