اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برا ئے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سرخرو ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف صوبائیت اور قومیت کے بغیر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی …
وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برا ئے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سرخرو ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف صوبائیت اور قومیت کے بغیر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، شہید اور زخمی ہونے والے وردی میں ہوں یا بغیر وردی کے، سب پاکستانی ہیں۔









