اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وزیرمملکت برائے پاور ڈویژن و پبلک افیئرز یونٹ عبد الرحمان خان کانجو نےیومِ اقبال پر عظیم مفکر اور شاعر علامہ اقبال کی فکر و بصیرت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبالؒ کا پیغام نوجوانوں کے لیے بیداری اور تعمیرِ وطن کا عزم ہے ۔ اتوار کوشاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ …
وزیر مملکت عبد الرحمان خان کانجو کا عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وزیرمملکت برائے پاور ڈویژن و پبلک افیئرز یونٹ عبد الرحمان خان کانجو نےیومِ اقبال پر عظیم مفکر اور شاعر علامہ اقبال کی فکر و بصیرت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبالؒ کا پیغام نوجوانوں کے لیے بیداری اور تعمیرِ وطن کا عزم ہے ۔
اتوار کوشاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یومِ اقبال پر عظیم مفکر اور شاعر علامہ اقبال کی فکر و بصیرت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،قیامِ پاکستان کیلئے شاعر مشرق کی فکری خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
عبد الرحمان خان کانجو نے کہا کہ اقبالؒ کا پیغام نوجوانوں کے لیے بیداری اور تعمیرِ وطن کا عزم ہے۔ عبد الرحمان خان کانجو نے کہا کہ ہمیں اقبالؒ کے افکار کی روشنی میں مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے کوششیں جاری رکھنی ہوں گی۔








