اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی)وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن اور سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے کنٹری ہیڈ ڈی ایف آئی ڈی جونا ریڈ کی سربراہی میں ڈی ایف آئی ڈی کی ٹیم نے جمعرات کو بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ڈی ایف آئی ڈی کی ٹیم کے دیگر ممبران میں مظہر سرتاج اور آمنہ خالد …
وزیر مملکت ماروی میمن سے کنٹری ہیڈ ڈی ایف آئی ڈی جونا ریڈ کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی)وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن اور سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے کنٹری ہیڈ ڈی ایف آئی ڈی جونا ریڈ کی سربراہی میں ڈی ایف آئی ڈی کی ٹیم نے جمعرات کو بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ڈی ایف آئی ڈی کی ٹیم کے دیگر ممبران میں مظہر سرتاج اور آمنہ خالد شامل تھے۔ ملاقات کا مقصد اکتوبر 2017ءمیں ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے سالانہ جائزہ مشن 2017ءکے دوران کئے جانے والے تشخیصی عمل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اپنے ابتدائیہ کلمات میں جونا ریڈ نے کہا کہ بی آئی ایس پی ملک کا واحد سماجی تحفظ نیٹ کا پروگرام ہے جو معاشرے کے کمزور طبقات کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی کی جانب سے اہم کامیابیوں کے حصول کے نتیجہ میں ڈی ایف آئی ڈی نے بی آئی ایس پی کی کارکردگی کو "اے” گریڈ دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی آئی ایس پی نے پاکستان نیشنل کیش ٹرانسفرز پروگرام کے آغاز سے لے کر اب تک تمام طے شدہ ڈویلپمنٹ لنکڈ انڈیکیٹرز کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ بی آئی ایس پی اور ڈی ایف آئی ڈی کے مابین ایک نئے ڈی ایل آئی فریم ورک پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔








