وزیر مملکت ماروی میمن کا بی آئی ایس پی گریجویشن پروگرام اور بی آئی ایس پی انڈومنٹ پروگرام کے اجراءکے موقع پر خطاب

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) اسلام آباد ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن وزیر مملکت ماروی میمن نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے جو اہداف دیئے ان کی تکمیل ہو رہی ہے، گریجویشن پروگرام کے ماڈل کے ذریعے غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ وہ جمعرات کو …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) اسلام آباد ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن وزیر مملکت ماروی میمن نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے جو اہداف دیئے ان کی تکمیل ہو رہی ہے، گریجویشن پروگرام کے ماڈل کے ذریعے غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈ آفس میں بی آئی ایس پی گریجویشن پروگرام اور بی آئی ایس پی انڈومنٹ پروگرام کے اجراءکے موقع پر خطاب کر رہی تھیں۔ تقریب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سیکرٹری بی آئی ایس پی اور این آر ایس پی کے سربراہ نے بھی خطاب کیا۔ ماروی میمن نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا قلیل وقت میں بی آئی ایس پی کا دوسرا دورہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ غریبوں اور اس پروگرام کو کتنی اہمیت دیتے ہیں، ہمیں جب بھی ضرورت محسوس ہوئی وزیراعظم نے ہماری رہنمائی کی، وزیراعظم کی کافی عرصہ سے یہ خواہش تھی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین اپنے پا¶ں پر کھڑی ہوں، ہمارے پاس اس وقت بھی 121 ارب روپے کا بجٹ موجود ہے، پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کی یہ خواہش تھی کہ اگر ہمیں ایک ہی بار رقم مل جائے تو ہم اس سے کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں