اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ، قومی تاریخ وادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثقافت اور اطلاعات کے شعبوں میں پاک چین تعلقات سے دونوں ملکوں کے عوام کے مابین رشتے مزید مستحکم ہونگے ، سی پیک نہ صرف اقتصادی و انفراسٹرکچر کی ترقی کا ذریعہ ہے بلکہ یہ منصوبہ آرٹ،ثقافت اور ورثہ کے شعبوں میں تعاون کی نئی …
وزیر مملکت مریم اورنگزیب کاچین دورے پر روانگی سے قبل بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ، قومی تاریخ وادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثقافت اور اطلاعات کے شعبوں میں پاک چین تعلقات سے دونوں ملکوں کے عوام کے مابین رشتے مزید مستحکم ہونگے ، سی پیک نہ صرف اقتصادی و انفراسٹرکچر کی ترقی کا ذریعہ ہے بلکہ یہ منصوبہ آرٹ،ثقافت اور ورثہ کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھولے گا،آرٹ اور ثقافت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،پاکستان فلم انڈسٹری کے احیاءمیں چین کے تعاون کا خواہاں ہے ،ثقافتی معاہدوں سے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب یہ دورہ چین کے ثقافت کے وزیر لو یوشوگانگ کی دعوت پر کر رہی ہیں ۔








