وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ واجد ضیاء سے لندن کی بنک کرپٹ کمپنی سے حاصل کیے گئے ثبوت اور رپورٹس کی ترتیب ہی درست نہیں ہورہی ‘ جھوٹ پر مبنی جے آئی ٹی کے ثبوتوں کا کوئی سرا نہ ملنا المیہ ہے ‘تیسری مرتبہ عوامی ووٹ کی طاقت سے منتخب ہونے والے وزیراعظم محمد نواز …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ واجد ضیاء سے لندن کی بنک کرپٹ کمپنی سے حاصل کیے گئے ثبوت اور رپورٹس کی ترتیب ہی درست نہیں ہورہی ‘ جھوٹ پر مبنی جے آئی ٹی کے ثبوتوں کا کوئی سرا نہ ملنا المیہ ہے ‘تیسری مرتبہ عوامی ووٹ کی طاقت سے منتخب ہونے والے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف ایسے ہی ثبوت ہیں جو جے آئی ٹی کے ہیروں نے اکٹھے کیے ہیں‘پوری قوم محمد نواز شریف کے بیانیے کی تائید کر رہی ہے کہ ووٹ کو عزت دو‘انشاءاللہ اس مرحلے میں بھی محمد نواز شریف کو فتح ہوگی کیونکہ محمد نواز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا اسی لیے دو سال بعد آج بھی بیانات کی ترتیب ہی ٹھیک نہیں ہوپارہی‘ رضا ربانی کا چیئرمین سینٹ نہ بننا بدقسمتی ہے ‘سینٹ انتخابات میں مرضی کا چیئرمین اور مرضی کے فیصلے مرتب کرنے کے بعد کسی ایسی جماعت کا ساتھ نہیں دیں گے جو ایمپائر کی انگلی پر چلتی ہے۔وہ جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہیں تھیں۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل پورے پاکستان نے دیکھا کہ واجد ضیاءکل احتساب عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرانے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ثبوتوں کے صندوق تھے انکی بھی تربیت ٹھیک نہیں ہوسکی۔جس پر فاضل عدالت نے بھی کہا کہ ان ثبوتوں کی تربیت درست کر لیں۔انہوں نے کہاکہ ایک منتخب وزیراعظم کے خلاف ثبوت اور شواہد لندن کی اس کمپنی سے اکٹھے کیے گئے جو وہاں پر بنک کرپٹ تھی۔

مزید خبریں