وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی چین کے نائب وزیر سٹیٹ ایڈمنسٹریشنٹونگ گانگ سے گفتگو

بیجنگ۔ 05 فروری (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے چین کے نائب وزیر برائے سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف پریس پبلیکیشن‘ ریڈیو‘ فلم و ٹیلی ویژن ٹونگ گانگ کی جانب سے فلم سازی اور فلم انفرااسٹرکچر کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔ پیر کو وزیر مملکت مریم اورنگزیب سے چین کے نائب وزیر سٹیٹ ایڈمنسٹریشن …

بیجنگ۔ 05 فروری (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے چین کے نائب وزیر برائے سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف پریس پبلیکیشن‘ ریڈیو‘ فلم و ٹیلی ویژن ٹونگ گانگ کی جانب سے فلم سازی اور فلم انفرااسٹرکچر کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔ پیر کو وزیر مملکت مریم اورنگزیب سے چین کے نائب وزیر سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف پریس پبلیکیشن‘ ریڈیو‘ فلم و ٹیلی ویژن ٹونگ گانگ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان فلم کے شعبے میں تعاون کیلئے معاہدہ جلد تیار ہوگا اور اسے حتمی شکل دی جائے گی۔ وزیر مملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے شعبوں میں تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے میزبان کو بتایا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت فلم پالیسی تشکیل دے رہی ہے جس میں پاکستان میں فلم کی صنعت کی بحالی کیلئے مختلف مراعات شامل ہوں گی۔ اس کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔