وزیر مملکت نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ کی عالمی ادارہ صحت کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے عالمی ادارہ صحت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ادارہ کے فریم ورک کنونشن برائے ٹوبیکو (ایف سی ٹی سی) کے تحت ذمہ داریاں پوری کرنے میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ ذرا برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان نے اس کنونشن کی 2004ءمیں توثیق کی تھی۔ انہوں نے یہ …

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے عالمی ادارہ صحت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ادارہ کے فریم ورک کنونشن برائے ٹوبیکو (ایف سی ٹی سی) کے تحت ذمہ داریاں پوری کرنے میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ ذرا برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان نے اس کنونشن کی 2004ءمیں توثیق کی تھی۔ انہوں نے یہ یقین دہانی عالمی ادارہ صحت کے ایف سی ٹی سی کے ضروریات کا جائزہ لینے کےلئے آئے مشن سے ملاقات کے دوران کرائی جس نے منگل کو یہاں وزیر مملکت سے ملاقات کی۔ وزیر مملکت نے مشن کو بتایا کہ پاکستان ایف سی ٹی سی کی شقوں پر عمل درآمد کے سلسلہ میں انتظامی اقدامات اور قانون سازی کررہا ہے۔ پاکستان نے ملک میں سگریٹ کی طلب میں کمی لانے کےلئے سگریٹوں کی ڈبیوں پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے، تمباکو نوشی پر قابو پانے کے امور پارلیمنٹ میں غور و خوض کیا جا رہا ہے، تمباکو کے استعمال کے مضر اثرات اور نقصانات سے آگاہی کےلئے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جا رہی ہے اور میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہی دی جا رہی ہے۔

Leave a Reply