لاہور۔14 مئی (اے پی پی )وزیر مملکت وچیئر پرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی سے استفادہ کرنیوالی 5.4 ملین خواتین کی ہیپا ٹائٹس سکریننگ کے ساتھ ساتھ ان کا علاج وزیر اعظم کی صحت انشورنس سکیم سے کروایا جائے گا، جن اضلاع میں یہ پروگرام نہیں ہے وہاں مخیر حضرات کے ذریعے ان خواتین کا علاج کروائیں گے،سیاست اپنی جگہ ،حکومت …
وزیر مملکت وچیئر پرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی مریدکے میں ہیپاٹائٹس سکریننگ مہم کے آغاز کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔14 مئی (اے پی پی )وزیر مملکت وچیئر پرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی سے استفادہ کرنیوالی 5.4 ملین خواتین کی ہیپا ٹائٹس سکریننگ کے ساتھ ساتھ ان کا علاج وزیر اعظم کی صحت انشورنس سکیم سے کروایا جائے گا، جن اضلاع میں یہ پروگرام نہیں ہے وہاں مخیر حضرات کے ذریعے ان خواتین کا علاج کروائیں گے،سیاست اپنی جگہ ،حکومت ہر کام عوامی جذبے کے ساتھ کر رہی ہے‘ بی آئی ایس پی ایک ماڈل منصوبہ ہے جسے قومی و بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھایا جائے گا‘ وہ اتوار کے روز کامونکی میںبی آئی ایس پی سے مستفید ہونیوالی خواتین کی ہیپاٹائٹس سکریننگ مہم کے آغاز کے موقع پر گفتگو کر رہی تھیں،ماروی میمن نے کہا کہ ہپاٹائٹس جان لیوا مرض نہیں ہے، مناسب علاج سے اس مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے، وزیر اعظم کے صحت مند پروگرام کے تحت خواتین کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی صرف وظیفہ تک محدود نہیں بلکہ خواتین اور خاندانوں کا خیال رکھنا بھی ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے








